ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوجرریزرویشن سنگھرش کمیٹی نے راجستھان حکومت کودیا 15جنوری تک کا وقت

گوجرریزرویشن سنگھرش کمیٹی نے راجستھان حکومت کودیا 15جنوری تک کا وقت

Sat, 24 Dec 2016 01:13:56    S.O. News Service

جے پور،23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان گوجر ریزویشن سنگھرش کمیٹی نے گوجروں کو خاص طورپر پچھڑے زمرے کے مسئلے کو لے کر راجستھان حکومت کو ان کی درخواست پر 15جنوری تک کا وقت دیا ہے۔اس درمیان کمیٹی اپنے مطالبات کو لے کر عوامی بیداری مہم چلائے گی۔ کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر روپ سنگھ نے راجستھان حکومت کی تین رکنی کابینہ کی ذیلی کمیٹی اور گوجر ریزویشن سنگھرش کمیٹی کے عہدیداروں کے درمیان آج یہاں ہوئی میٹنگ کے بعد یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ گوجر عہدیداروں نے حکومت کو خصوصی پچھڑے طبقے کی صورت حال کو جوں کی توں رکھنے، اس زمرے کے چار ہزار سے زائد نوجوانوں کی تقرری کو برقرار رکھنے اور گوجروں کو خاص طورپر پچھڑے زمرے میں قانوی طوپر پانچ فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا۔سنگھ نے کہا کہ حکومت نے کمیٹی سے 15جنوری تک کا وقت مانگا تھا جسے کمیٹی نے قبول کرکے اگلی میٹنگ طے وقت کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسے میں اپنے مطالبات کو لے کر کمیٹی عوامی بیداری مہم چلاتی رہے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گجرات کے پٹیل لیڈر ہاردک پٹیل یا دیگر کسی سیاسی پارٹی کے ایجنڈے سے ہم متفق نہیں ہیں۔انہوں نے گوجر رہنماؤں سے آج ہاردک پٹیل کی جے پور میں مجوزہ میٹنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم ان کے ایجنڈے سے متفق نہیں ہیں تومیٹنگ کس بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہاردک پٹیل گذشتہ 10دسمبر کو کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کروڈی سنگھ بینسلا سے ان کے گاؤں ہنڈون ملنے ضرور گئے تھے لیکن وہ رسمی ملاقات تھی۔


Share: